بارش پر 13 شاعری

 1. یہ موسم کی بارش..

یہ بارش کا پانی...

یہ پانی کی بوندیں. .

تجھے ہی تو ڈھونڈیں



2. اسے بارش پسند ہے اور مجھے بارش میں وہ 

اسے ہنسنا پسند ہے اور مجھے ہنستے ہوئے وہ

اسے بولنا پسند ہے اور مجھے بولتے ہوئے وہ

اسے سب کچھ پسند ہے اور مجھے بس وہ



3. ہو اجازت تو مانگ لوں تمہیں رب سے۔


سنا ہے بارش میں دعا قبول ہوتی ہے ۔



4. اپنی ہر بوند میں تیری یاد کی لذت لے کر.


بارشیں آگ لگانے کا ہنر لائی ہیں



5. سوگوار لمحوں کہ راگ جیسی ہوتی ہے

سردیوں کی بارش توآگ جیسی ہوتی ہے



6. یہ بارش کا موسم یہ ٹھنڈی ہوائیں


نہ جانے آسمان پہ کس کی محبت کی عدالت لگی ہے.



7. ترسا دیا ہے ابرگریزاں نے اس قدر

برسے جو بوند بھی تو سمندر لگے مجھے ۔



8. ﺳﻮﭼﻮ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ، ، ﻟﻤﺤﮧ ﮨﻮ ﮔﺎ ؟؟

ﺑﺎﺭﺵ ، ﭼﮭﺘﺮﯼ __ ﺗﻢ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ



9. سرد ہوا برستا بادل

کر دیتا ہے ہمکو پاگل

جیسے جیسے بھیگے موسم

ویسے ویسے بھیگے کاجل

رابیل رانی



10. ارے کوئی جاؤ ان بادلوں کو دلاسہ دو 


بڑی بھول هوئی هم انہیں حالِ دل سنا بیٹھے



11. کیا خاک مزہ آئےگا جب یار ہی نہیں پہلو میں 


آگ لگے اس موسم کو, کوئی نام نہ لے اب بارش کا




12. ان بارشوں کی بوندوں میں نہ جانے کس کے آنسو ہیں ۔


صدیوں پہلے شاید کوئی صدیوں بیٹھ کے رویا تھا۔



13. پھر پلٹ آئی ہیں بارش کی سہانی رتیں۔


پھر تیری یاد میں جلنے کے زمانے آئے۔

Comments

Popular posts from this blog

بے وفائی اردو شاعری

اردو 50 محبت والی شاعری