محبت پر 15 شاعری

 1. نہیں نہیں اب تو کوئی آرزو بھی نہیں باقی 

اک خواہشِ عشق نے دل ہی جلا ڈالا 



2. مسئلہ یہ نہیں کہ تیرے ہیں 

مسئلہ یہ ہے کہ صرف تیرے ہیں 



3. زلیخا کے عشق نے یہ راز کھولا ہے 

صنم حسیں ہو تو نیت بدل ہی جاتی ہے 



4. کہاں ڈھونڈتے ہو تم عشق کو اے بے خبر 

یہ خود ہی ڈھونڈ لیتاا ہے جسے برباد کر نا ہو .



5. وہم سارے تیرے اپنے ہیں 

ہم کہاں تجھ کو بھلا سکتے ہیں 



6. کسی کے مر جانے سے شروع ہوتی ہے محبت 

گویا کہ عشق زندہ دلوں کا کام نہیں



7. سنا ہے محبت کر لی ہے تم نے 

اب کہاں ملو گے پاگل خانے یا مہ خانے 



8. تیرا دیدار ہی آنکھوں کی تلاوت ٹھہرا

یہ میرا عشق مقدس ہے عبادت جیسا 



9. ظلم یہ ہے کہ مسلسل تیری بیگاہ روی 

لطف یہ کہ میں پھر بھی تجھے اپنا سمجھوں 



10. کیا ضروری ہے کہ ہم ہار کے جیتیں 

عشق کا کھیل برابر بھی تو ہو سکتا ہے 



11. کتنی ظالم ہوتی ہے یہ پل دو پل کی محبت 

نہ چاہتے ہوئے بھی دل کو کسی کا انتظار رہتا ہے 



12. کیوں نہ سزا ملتی ہمیں محبت میں 

آخر ہم نے بھی تو بہت دل دکھائے تھے 



13. میں کیا بتاؤں محبت کی میم کا مطلب 

ملے اگر معجزہ ، جو نہ ملے تو موت ہے 



14. تیرے آنے سے کچھ ذرا پہلے 

بات تجھ سے ہی کر رہا تھا میں 



15. سمجھدار ہی کرتے ہیں غلطیاں صاحب 

کبھی کسی پاگل کو دیکھا ہے محبت کرتے

Comments

Popular posts from this blog

بارش پر 13 شاعری

بے وفائی اردو شاعری

اردو 50 محبت والی شاعری